جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کی کوشش، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

مصنف:

گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ طور پر قبضے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان زبردستی گلوکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے شازیہ منظور کو جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے کی کوشش بھی کی۔


پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔