Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف ،صفدر بھٹی

نقطہ نظر
safdar bhatti

صفدر بھٹی کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے ہے۔ آپ نے یونیورسٹی آف پنجاب سے ایم اے انگلش لٹریچر کیا ہوا ہے۔


آپ پاکستان کے پہلے خالصتاً انگریزی ادب کے برقی جریدے The Sargodha Quarterly کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ آپ امریکہ سے شائع ہونے والے برقی ادبی جریدے International Literature and Arts کی ایڈمنسٹریٹو اور ایڈیٹوریل ٹیم کا حصہ ہیں۔


آپ پاکستان ائیر فورس میں 19 سال نمایاں خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ 8 سالوں سے تعلیم و تربیت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ آپ فضائیہ انٹر کالج، کیڈٹ کالج سرگودھا اور کیڈٹ کالج جھنگ میں بحیثیت انگلش لیکچرر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔


آپ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں شاعری، افسانہ اور ڈرامہ لکھتے ہیں۔ آپ کی انگریزی نظموں پر مشتمل دو کتابیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں، جو پاکستان، انگلستان اور امریکہ میں شائع اور پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ آپ کی اردو غزلیات پر مشتمل کتاب طباعت کے آخری مراحل میں ہے۔


آپ انگریزی اور اردو ادب میں وسیع و عمیق مطالعہ رکھتے ہیں۔ آپ نے میر تقی میر، مرزا غالب، میر درد، مرزا محمد ہادی رسوا، پطرس بخاری، منٹو، فیض احمد فیض اور احمد فراز سمیت اردو کے تقریباً تمام بڑے شعراء اور ادیبوں کو پڑھ رکھا ہے۔ انگریزی اور کلاسیکی ادب میں آپ کو Geoffrey Chaucer, William Shakespeare, Christopher Marlowe, Wordsworth, Shelley, Keats, Byron کے علاوہ یونانی و لاطینی ادب کے Hesiod, Homer, Sophocles, Euripides, Virgil اور Ovid جیسے بڑے ناموں سے بھی خاص شغف ہے۔


آپ کا گھرانہ کاشتکاری، تعلیم، ادب اور محنت سے وابستہ ہے۔ آپ کے والد محترم ایک محنتی کاشتکار تھے، جن کی زمین سے جڑی زندگی اور سادگی نے آپ کی شاعری اور سوچ پر گہرا اثر ڈالا ہے۔


آپ The Poetry Society London کے مستقل ممبر ہیں۔


اعزازات و توصیفی اسناد:


آپ کی ادبی خدمات کے اعتراف میں آپ کو پاکستان اور انگلستان کی نامور شخصیات اور عالمی اداروں کی جانب سے توصیفی خطوط اور اعزازات موصول ہو چکے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:


1. ملکہ الزبتھ دوئم، برطانیہ

2. مانچسٹر یونیورسٹی، برطانیہ

3. برٹش لائبریری، لندن

4. نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد

5. چیف آف دی ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس

6. اکادمی ادبیات، پاکستان

7. پہچان پاکستان ایوارڈ