بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان کو ایماندار قیادت چاہئے۔ تحریر:نور فاطمہ

نقطہ نظر
noor fatimah1

پاکستان اس وقت ایک بہت نازک اور مشکل دور سے گزر رہا ہے اگر ہم اپنے ملک کے حالات پر نظر ڈالیں تو ہر طرف بے چینی اور پریشانی نظر آتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ امید کی ایک کرن بھی موجود ہے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے آج سے پانچ سال پہلے جو چیز سو روپے کی تھی آج وہ تین سو روپے کی ہو گئی ہے غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے بجلی اور گیس کے بل عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں نوجوان ڈگریاں لے کر نوکریوں کے لیے دھکے کھا رہے ہیں اس مہنگائی نے لوگوں کی زندگیوں سے سکون چھین لیا ہے دوسرا بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے ملک میں سیاسی جماعتوں کی لڑائی نے عوام کو تقسیم کر دیا ہے۔ ہر روز کوئی نیا بیان کوئی نیا احتجاج، کوئی نیا کیس سننے کو ملتا ہے اس سیاسی کشمکش کی وجہ سے کوئی بھی حکومت لمبے عرصے تک اپنی پالیسی پر عمل نہیں کر پاتی جس کا نقصان آخر میں عوام کو ہی ہوتا ہے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ لگانے سے ڈرتا ہے معاشرتی طور پر بھی ہم بہت پیچھے جا رہے ہیں برداشت ختم ہو گئی ہے سوشل میڈیا پر نفرت اور جھوٹی خبروں نے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرت بھر دی ہے تعلیم اور صحت کا نظام بھی ٹھیک نہیں سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہت خراب ہے لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں پاکستان کے حالات برے ضرور ہیں لیکن پاکستان میں سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں ہمارے 65 فیصد لوگ جوان ہیں ہمارے پاس دنیا کی بہترین زمینیں پہاڑ، دریا اور محنتی لوگ موجود ہیں اگر ہمیں ایک ایماندار قیادت انصاف اور اچھی نیت مل جائے تو پاکستان بہت جلد ان حالات سے نکل سکتا ہے

پاکستان کو کسی اور نے نہیں ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے۔