سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں، ڈی جی پیمرا

مصنف:
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں۔
ڈی جی پیمرا نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اب الیکٹرانک میڈیا کی محض ایکسٹینشن نہیں رہا بلکہ یہ ایک الگ اور اہم شعبہ بن چکا ہے، جسے صرف میڈیا نہیں بلکہ لائٹ اکانومی کے طور پر بھی دیکھا جانا چاہیے۔
لاہور میں سوشل میڈیا کی ریگولیشن کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ وٹو نے کہا کہ آج ہر شخص کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے، پیمرا کی ذمہ داری صرف چیزوں کو بین کرنا یا نوٹس جاری کرنا نہیں بلکہ اس کی ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں۔
مزید پڑھیں





