پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

مصنف:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا جبکہ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 4 نومبر تک کے لیے ہوگا۔
مزید برآں پٹرول کی قیمت میں کمی سے عوام کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں





