بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اینکر ربیعہ احسن قتل کیس،احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل


راولپنڈی میں خاتون نیوز اینکر کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں کیا گیا، جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

ٹیسٹ کے دوران ملزم سے وقوعے سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، جن میں پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے کے واقعے سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے جوابات کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے جوابات اور جسمانی کیفیت کی بنیاد پر رپورٹ کے نتائج چند روز میں مرتب کیے جائیں گے۔ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ سے ملزم کے بیانات کی صداقت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔