پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز

لاہور:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کرنے اور بچوں کے تحفظ سے متعلق تعلیم کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت سرکاری سکولوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے جامع آگاہی اور حفاظتی نظام متعارف کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
سارہ احمد نے سفارش کی ہے کہ اسکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور والدین پر مشتمل چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔ یہ کمیٹیاں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی، تحفظ کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں کو بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں گی۔
چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور ذاتی تحفظ سے متعلق آگاہی کو سکول نصاب کا حصہ بنایا جائے، بچوں کو جسمانی تحفظ، ذاتی حدود، نامناسب رویوں کی شناخت اور قابل اعتماد بڑوں کو بروقت آگاہ کرنے کے حوالے سے بھی تعلیم دی جائے۔
مراسلے میں ڈیجیٹل سیفٹی ایجوکیشن کو بھی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ بچوں کو سائبر بلنگ، آن لائن ہراسگی، آن لائن گرومنگ اور ڈیجیٹل استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔
سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس سے متعلق آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں



.jpg%3F2026-11-07T07%253A44%253A31.831Z&w=3840&q=75)

