بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

خیبر پختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، جس کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، تاکہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورکس کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں



.jpg%3F2026-11-07T07%253A44%253A31.831Z&w=3840&q=75)

