غزہ میں بارشیں، بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب

مقبوضہ غزہ کی پٹی میں شدید اور مسلسل بارشوں کے بعد 70 ہزار سے زائد بے گھر فلسطینیوں کے خیمے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس کے باعث پہلے ہی سے بدترین انسانی بحران کا شکار متاثرہ شہریوں کی مشکلات انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس حکام کے مطابق، صرف 12 گھنٹوں کے قلیل دورانیے میں مٹی اور کپڑے کے عارضی 70 ہزار سے زائد خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ شدید بارشوں کے باعث خالی اور خستہ حال 3 مکانات بھی زمین بوس ہو گئے۔ خیموں میں پانی داخل ہونے سے روکنے کے لیے شہریوں نے ریت کے عارضی بند بنانے کی ناکام کوششیں کیں جبکہ اندر جمع ہونے والا پانی نکالنے کے لیے لوگ دن بھر جدوجہد کرتے رہے۔
سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ ان کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بے گھر فلسطینیوں کی جانب سے امداد کے لیے 1500 سے زائد ہنگامی کالز موصول ہو چکی ہیں۔ شدید ٹھنڈ، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور خیموں کے تباہ ہونے سے متاثرین کو کھلے آسمان تلے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں





