اسرائیلی صدر کا گادی آئزنکوٹ کو حکومت سازی کی دعوت دینے کا اعلان

اسرائیلی صدر نے گادی آئزنکوٹ کو حکومت سازی کی دعوت دینے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آج شام انہیں باضابطہ طور پر حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے 28 روز کی مہلت دی جائے گی،ضرورت پڑنے پر اس مدت میں مزید 14 روز کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
اسرائیلی صدر سےمشاورت کےدوران 67 ارکان پارلیمنٹ نےگادی آئزنکوٹ کی حمایت کی،وزیراعظم نیتن یاہو کےحق میں صرف 46 ارکان نےسفارش کی،اسرائیلی صدر نےحکومت سازی کےفیصلے سےدونوں رہنماؤں کو آگاہ کر دیا ہے،اگرگادی آئزنکوٹ حکومت بنانے میں ناکام رہےتو نیتن یاہو کو ایک اور موقع دیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو نےاپنےتمام اتحادیوں کوشامل کرکے قومی اتحاد کی حکومت بنانےکا مطالبہ کیا ہے، ان کی اتحادی مذہبی جماعتوں کے اپوزیشن میں جانے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں





