اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی انتخابات: ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قدسیہ بتول، سائرہ افضل تارڑ اور شازیہ رضوان کو نوٹس جاری


این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی، تین سیاسی شخصیات کو نوٹس جاری

این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے چیئرپرسن ڈیزاسٹر مینجمنٹ قدسیہ بتول، رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ اور پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے تینوں خواتین کو آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا ہے۔ نوٹس پولنگ اسٹیشنز کے دوروں کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی ضابطۂ اخلاق کے پیرا 48 کے تحت پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخصیت کو پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔