اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شانگلہ: موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید


خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مالاکنڈ زاہد نواز کے مطابق دھماکے کے لیے بارودی مواد پولیس کانسٹیبل کی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں پولیس کانسٹیبل جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جاں بحق کانسٹیبل کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔