اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اداکارہ ریما خان کا طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ


پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

اداکارہ نے ہدایت کار وجاہت رؤف کی نئی فلم ’پنچھی پیارے‘ سائن کرلی،ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریما خان کی فلم میں شمولیت کا اعلان کیا اور انکے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ریما خان نے 1990ء کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنےفلمی کیریئر میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ڈاکٹر طارق شہاب سےشادی کے بعد ریما خان امریکا منتقل ہوگئی تھیں اورخاندانی زندگی پر توجہ دینے کے باعث طویل عرصے سے اداکاری سےدور تھیں۔ انکی واپسی کی خبر پرمداحوں اور شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔