رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ منتخب، ڈینیئل کریگ کی جگہ ایجنٹ 007 کا کردار نبھائیں گے

مصنف:
برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو مشہور فلمی سیریز جیمز بانڈ کے نئے مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کرنے والے ساتویں اداکار ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز بانڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رابرٹ پیٹنسن کی بطور نئے جیمز بانڈ تقرری کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
رابرٹ پیٹنسن اس کردار میں ڈینیئل کریگ کی جگہ لیں گے، جنہوں نے 2021 میں فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کے بعد جیمز بانڈ کی فلمی سیریز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق نئے جیمز بانڈ کے انتخاب کا عمل طویل عرصے تک جاری رہا۔ آنے والی فلم کی ہدایت کاری ڈینس ویلینیو کریں گے جبکہ اس کا اسکرپٹ اسٹیون نائٹ لکھیں گے۔
رابرٹ پیٹنسن نے اس کردار کے لیے منتخب ہونے کو اپنے لیے زندگی کا بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں



نقطہ نظر
ڈرامہ سیریل ’’سیریل کلر‘‘ — عمیرہ احمد کا سنسنی خیز کرائم تھرلر،از قلم: مریم ڈار
1 گھنٹہ پہلے

