پی آئی اے کا دوسرا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر بھی تیار، 15 نومبر سے پروازیں شروع ہونے کا امکان

مصنف:
ذرائع کے مطابق نارس اٹلانٹک یوکے کا دوسرا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بیڑے میں شامل ہوگیا ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر G-CKWP ہے۔ طیارے کے 15 نومبر سے ویٹ لیز کے تحت پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے کا امکان ہے۔
بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، جس میں دورانِ پرواز تفریحی نظام بھی شامل ہے، جبکہ اس کا کشادہ کیبن مسافروں کو زیادہ آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق طیارے کی شمولیت پی آئی اے کے فضائی بیڑے کو جدید بنانے اور بین الاقوامی آپریشنز بہتر بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔
قومی فضائی کمپنی کا مقصد جدید طیاروں کے ذریعے مسافروں کو بہتر خدمات اور عالمی معیار کے مطابق آرام دہ فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں




