Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ طاس معاہدے سے بھارتی انکار ناقابلِ فہم ہے، شیری رحمٰن

sheri rehman
مصنف:

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے، معاہدہ سرحد پار پانی کی تقسیم کے حوالے سے ایک اہم عالمی مثال ہے۔


روسی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شیری رحمٰن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کی تقسیم، معلومات کے تبادلے اور تنازعات کے حل کا واضح طریقہ کار موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں یک طرفہ معطلی یا اسے غیر فعال قرار دینے کی کوئی شق نہیں، لہٰذا اسے یک طرفہ طور پر معطل یا نظر انداز کرنا سنگین قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے۔سینیٹر شیری رحمٰن کے مطابق ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کا طریقہ کار تنازعات کے حل کے دو الگ راستے ہیں، جبکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دستیاب قانونی راستوں کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے اور پانی کسی نئے تنازع کا سبب نہیں بننا چاہیے۔ پاکستان جنوبی ایشیا سے آگے بھی علاقائی استحکام میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔


شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کو ترجیح دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔