جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی اموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ویوین بالاکرشنن نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کےامکانات اور فریقین کے درمیان علاقائی امن واستحکام سے متعلق امور پرتفصلی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور فیلڈمارشل نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں علاقائی امن،استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی روابط میں اضافے اور تعمیری روابط پر زور دیا گیا، سنگاپور کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔

ویوین بالاکرشنن نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔