منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا قتل کیس، خودکشی کا مؤقف اب دفن ہونا چاہیے، پولیس مزید شرمندگی سے بچے، جبران ناصر

nasir

میر رضا فیملی کے وکیل جبران ناصر نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیشن نےکہہ دیا ہے کہ کوئی شک نہیں میر رضا کا قتل ہوا ہے،میر رضا کی خودکشی کا مؤقف اب دفن ہو جانا چاہیے،پولیس اب خود کو مزید شرمندہ نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق جبران ناصر کا کہناتھا کہ میر رضا کیس،جوڈیشل کمیشن کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی تاہم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں،اس کیس میں ہرفریق کاانفرادی کردار رہا ہے لیکن رپورٹ میں دوسری بات یہ ہے کہ عوام کے اندر بھی پولیس پر اعتماد باقی نہیں رہا، کیس کے اصل حقائق جاننے کیلئے انٹیلی جنس تحقیقات واحد ذریعہ رہ گیاہے۔

جبران ناصر کا کہناتھا کہ خاندان کے مؤقف کے مطابق حکومت کو اب جے آئی ٹی تشکیل دینی چاہیے اور ڈی آئی جی ویسٹ کو جےآئی ٹی کا سربراہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے،کمیشن کو ضروری لگا پہلے 10 دن کی تحقیقات میں ملوث افسران کیخلاف ایف آئی اےانکوائری کی جائے،اگرانٹیلی جنس بنیادوں پر تحقیقات ہوتی ہیں تو شاید قاتلوں تک پہنچا جاسکے،قاتل ہمارے سامنےآئیں گے تو ہمیں اطمینان ہوگا، کل ایف آئی اےکی انکوائری بھی لانچ ہوسکتی ہے،جےآئی ٹی کانوٹیفکیشن بھی کل نکالا جا سکتا ہے، حکومت کو اب سفارشات پر 24 گھنٹے میں عملدرآمد کرنا چاہیے۔