تیرے غم آ س پاس ہوتے ہیں ،شاعرہ:شبنم مرزا
نقطہ نظر
مصنف:
تیرے غم آ س پاس ہوتے ہیں
اس لئے ہم اداس ہوتے ہیں
میں بھی اک عمر یہ سمجھتی رہی
لوگ چہرہ شناس ہوتے ہیں
جن کے ہوتے ہیں دل گداز انھیں
رنج و آ لام راس ہوتے ہیں
میرے نذیک آ دمی کے سخن
زندگی کا لباس ہوتے ہیں
ان پہ برسا کبھی نہ ابر۔ بہار
وہ جو صحرا کی پیاس ہوتے ہیں
جب وہ ملتے ہیں مسکرا کے ذرا
ہم سراپا سپاس ہوتے ہیں
لوگ وہ خوش نصیب ہیں شبنم
زندگی کی جو آ س ہوتے ہیں
شبنم مرزا لاھور
مزید پڑھیں





