جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مستونگ: فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک


مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر کنڈاوا پوسٹ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کنڈاوا پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات اور مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں شہید ہونے والوں کی شناخت کلیم اللہ اور لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔