جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بانی پی ٹی آئی نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی، نجی ٹی وی کا دعویٰ


بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، یہ ملک کے مفاد میں ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے وکلا سے ملاقات میں بشری بی بی اور تمام خواتین اسیران کی رہائی کیلئے مذاکرات کا کہا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو دیگر سیاسی معاملات پر بھی مذاکرات کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔


لطیف کھوسہ نے ملاقات میں اٹھائیسویں ترمیم پر گفتگو کی تصدیق کی جبکہ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی کی رائے ان تک پہنچ گئی ہے پارلیمانی پارٹی، کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی میں بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے میں بیرسٹرگوہر کا کوئی کردار نہیں تھا۔ عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے کیس واپس لینے کی ہدایت کی۔


مزید مذاکرات کا مینڈیٹ سردار لطیف کھوسہ اور پارلیمانی پارٹی کو دے دیا۔ گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے بنیادی اسٹرکچر میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔