جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، 30 زخمی


متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔


اماراتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ المناک حادثہ 18 گاڑیوں اور 5 ٹرکوں کے آپس میں تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی اور خصوصی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے یہ اعداد و شمار ابتدائی معلومات پر مبنی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔