جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹرمپ کی عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے خلاف کارروائی کی حمایت


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی اسمگلنگ روکنے اور ایران کی حامی ملیشیاؤں کے خلاف عراقی حکومت کے اقدامات کی حمایت کردی۔

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے حال ہی میں اُن علاقوں میں فوج تعینات کردی ہے، جو ایران کی حامی ملیشیاؤں کے قبضے میں ہیں۔

عراقی حکومت کے مطابق ان ملیشیاؤں کی زیر قبضہ بندرگاہوں سے تیل کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی صڈر ٹرمپ نے کہا کہ وہ عراق کی اُن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، جن کا مقصد عراقی تیل کی اسمگلنگ روکنا اور تمام ہتھیاروں کو مکمل طور پر ریاست کے کنٹرول میں لانا ہے۔