خیبر پختونخوا:کئی جماعتوں کے اہم رہنما مسلم لیگ ق میں شامل

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔
لاہور میں چوہدری سالک حسین سے ملاقات میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماؤں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلز پارٹی کے حاجی رشید خان کنڈی، لقمان یاسین، تحریک انصاف کے شیر عالم خان مسعود اور آصف کنڈی ایڈووکیٹ بھی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے قیصر ندیم ایڈووکیٹ اور شہزاد ملنگی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے عمر معاویہ نے بھی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی،ضلع پہاڑپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مخدوم زادہ سید مرید حیدر شاہ بخاری بھی مسلم لیگ (ق) کا حصہ بن گئے۔
چوہدری سالک حسین سے حاجی رشید خان کنڈی کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی تنظیم سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری سالک حسین نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں مؤثر کردار دینے کا اعلان کیا۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کو ملک بھر میں منظم اور فعال سیاسی قوت بنائیں گے، خیبر پختونخوا میں امن، دہشت گردی کے خاتمے اور معاشی ترقی کیلئے تمام سیاسی قوتیں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں





