جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 6 اہلکار زخمی

مصنف:

ضلع خیبر کے علاقے ملوارڈ، اکاخیل میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، اس دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ برقرار رکھا ہوا ہے، جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔