جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی اور جلسے کی اجازت دینے سے انکار

مصنف:

سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو 29 نومبر کو کراچی کی شارع فیصل پر ریلی اور جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ اور روٹ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔


ذرائع محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبر کو جلسے کے انعقاد کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی نے پہلے ہی درخواست جمع کرا رکھی ہے، جس کے باعث اسی روز ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے بیک وقت اجتماعات کے باعث ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے سے نہیں روکا جا رہا، تاہم جس جماعت نے پہلے جلسے کا اعلان کیا اور اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی، اسے انعقاد کا پہلا حق حاصل ہے۔


ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ کسی دوسرے دن ریلی اور جلسے کا انعقاد کرے اور اس کے لیے متبادل روٹ بھی اختیار کیا جائے۔