جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

استنبول میں منشیات سے متعلق تحقیقات، معروف ترک اداکار ، شوبز شخصیات گرفتار

مصنف:

استنبول: ترکیہ کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت متعدد اداکاروں، ٹی وی میزبانوں اور ہدایت کاروں کو منشیات سے متعلق تحقیقات کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔


رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی 24 نومبر 2026ء کو استنبول کے چیف پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے 35 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد کی گئی۔ کارروائی کے دوران حکام نے 24 افراد کو حراست میں لیا، جن میں ٹی وی میزبان مراد جیلان اور ہدایت کار جیم کارجی بھی شامل ہیں۔حراست میں لیے گئے افراد کا قانونی کارروائی کے تحت طبی معائنہ بھی کیا گیا، جبکہ تحقیقات میں منشیات کے استعمال، قبضے اور فراہمی سے متعلق الزامات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حکام ڈیجیٹل شواہد، گواہوں کے بیانات اور فرانزک رپورٹس کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔


بعد ازاں مجسٹریٹ عدالت نے معروف اداکار اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت 9 ملزمان کو عدالتی نگرانی میں رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک تینوں اداکاروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دوسری جانب گلوکارہ جیلان کایا کو منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر 14 ملزمان بدستور زیر حراست ہیں۔