کمالیہ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

مصنف:
کمالیہ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ فیصل آباد میں بھی ٹریفک حادثے کے دوران 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کمالیہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ حادثہ کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب فیصل آباد روڈ بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں





