جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اپنی نااہلی کا بوجھ عدالتوں پر ڈال دیتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ حکومت پربرہم

sindh high court
مصنف:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ کے ایم سی اور دیگر فریقین نے جوابات جمع کرا دیے۔


جسٹس سلیم جیسر نے سندھ حکومت اور کے ایم سی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کام رکنے کے ذمہ دار آپ خود ہیں، سندھ حکومت میں کیا کچھ ہو رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔ اپنی نااہلی کا بوجھ عدالتوں پر ڈال دیتے ہیں، پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور نااہل افسران کا قبلہ درست کریں۔درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود بولیاں مسترد کی گئیں جبکہ یکساں نرخ پر ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا اور دوسری کو محروم رکھا گیا۔ بولیوں کی جانچ میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (سپرا) کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔


عدالت نے حکم امتناع میں 4 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ٹینڈرز اور بولیوں کی موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔