جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، 8 کھلاڑی شامل

pcb
مصنف:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 کے سیزن کے لیے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، جس کے تحت 8 خواتین کھلاڑیوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔


پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو عمدہ اور مسلسل کارکردگی کے اعتراف میں ترقی دے کر کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا ہے۔اسی طرح منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔


بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین ان کی حالیہ کارکردگی، فٹنس اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹس یکم جولائی 2026 سے 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پی سی بی نے پانچ مختلف کیٹیگریز میں 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے تھے، تاہم نئے سیزن کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے کم کرکے 8 کردی گئی ہے، جبکہ کیٹیگریز کی تعداد بھی پانچ سے گھٹا کر تین کردی گئی ہے۔