جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت نے کھیل اور پانی کے بعد فن و ثقافت کو بھی ہتھیار بنا لیا، نیٹ فلکس پر پاکستانی سیریز روکنے کے لیے دباؤ

مصنف:

نیٹ فلیکس پاکستان اور بھارت کے صارفین کے لیے یکساں پالیسی اپنائے، سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھی جوابی مطالبہ سامنے آ گیا


بھارتی حکومت کا نیٹ فلکس سے پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ بھارت میں بلاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا،بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے نیٹ فلکس سے پاکستانی مواد کی بھارتی صارفین تک رسائی روکنے پر زور دیا،آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن نے مودی حکومت سے پاکستانی مواد پر مستقل پابندی کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا،بھارتی فلم یونینز نے پاکستانی مواد دکھانے والے پلیٹ فارمز پر جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیا


بھارتی دباؤ پر پاکستانی سیریز روکنے کی خبروں پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے،پاکستانی صارفین نے نیٹ فلکس سے پاکستانی مواد پر یک طرفہ پابندی نہ لگانے اور یکساں پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر پاکستانی ڈرامے بھارت میں بین ہوں گے تو بھارتی فلمیں اور ڈرامے پاکستان میں کیوں دکھائے جائیں؟

بھارتی فلم ’دھرندر‘ پاکستان میں نیٹ فلکس پر دستیاب رہی، ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی شامل رہی،پاکستان میں بھارتی فلمیں، ڈرامے دستیاب لیکن بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی بندش، نیٹ فلکس کو دوہرے معیار سے انکار کرنا چاہیے، بھارتی دباؤ پر پاکستانی سیریز بھارت میں بند ہوئی تو پاکستان میں بھارتی مواد کے لیے بھی یکساں پالیسی اپنائی جائے،


فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید اور حمزہ علی عباسی کی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی عالمی ریلیز 4 دسمبر کو شیڈول ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پہلے کھیل کو ہتھیار بنایا، پھر پانی کو اور اب فن و ثقافت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،کرکٹ میچ سیاسی خطرہ اور ٹی وی ڈرامہ قومی سلامتی کا مسئلہ کیسے بن گیا؟ کھلاڑیوں کو کھیلنے، پانی کو بہنے اور فنکاروں کو تخلیق کرنے دو، ناظرین کو اپنی پسند کا مواد دیکھنے دو،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس پر پاکستانی تفریحی مواد کی پابندی کا مطالبہ افسوسناک ہے، پاکستان کے حوالے سے بھارتی معاشرے میں گہرا عدم تحفظ، عام پاکستانی بھارت کے خلاف زہر آلود جذبات نہیں رکھتا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پہلی پاکستانی نیٹ فلیکس سیریز کی بھارت میں پابندی کا معاملہ پلیٹ فارم کے لیے ٹیسٹ کیس ہے،