جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک تاریخ رہی ہے،علی امین گنڈا پور

مصنف:

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے عدلیہ اور ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔


اسلام آباد کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں، جبکہ بشریٰ بی بی اور دیگر قیدیوں کو بھی تمام ضروری سہولتیں ملنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی اسی وقت ممکن ہے جب قانون پر عملدرآمد ہو۔ دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام کا اعتماد حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے عوام کو ان کے حقوق دینا ہوں گے۔


پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب ان کی جماعت کو دیوار سے لگایا گیا تو دیگر سیاسی جماعتیں خاموش رہیں، تاہم انہیں بھی سوچنا چاہیے کہ کل ایسا سلوک ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہر سیاسی جماعت کو اس امکان کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق سوال پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک تاریخ رہی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ اب بھی اسی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بڑی جماعت ہے اور ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے، تاہم پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ ہم سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہے کہ اسے نمائندگی ملنی چاہیے۔ اس حوالے سے ارکانِ اسمبلی نے انہیں نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، اگرچہ وہ غیر فعال ہیں، لیکن وزیراعلیٰ وہی ہیں۔