ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس حوالے سے تاحال سامنے آنے والی تمام باتیں محض مفروضے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ جب تک یہ معاملہ باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ میں نہیں آتا، اس بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ تاہم آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے الیکٹرانک طریقہ کار بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔وزیر مملکت نے صوبوں سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ پارٹی مناسب وقت پر اپنا پالیسی بیان جاری کرے گی، اس معاملے میں کوئی عجلت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے بعض ارکان نے اس حوالے سے اپنی ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے، تاہم اسے پارٹی کی حتمی پالیسی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں





