Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج نہیں بھیجی جا رہی: ٹرمپ

IMG_1314


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی دستے تعینات نہیں کر رہے۔
اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہیں بھی فوج نہیں بھیج رہے، اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا بھی تو وہ اس کا اعلان نہ کرتے، تاہم فی الحال ایسی کوئی تعیناتی زیر غور نہیں۔
‎وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بھی کہا کہ اس وقت زمینی افواج بھیجنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم تمام آپشنز کھلے رکھے گئے ہیں۔
‎دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایک میرین ایکسپڈیشنری یونٹ کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا امریکہ مستقبل میں زمینی فوج بھیجے گا یا نہیں۔