سعودی عرب کے شہر نجران پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، 2 میزائل تباہ

مصنف:
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہر نجران کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے نتیجے میں ان کا ملبہ زمین پر گرا، جبکہ اس سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں





