جنگ زدہ ایران نے ایشین گیمز میں 52 تمغے جیت کر دنیا کو حیران کر دیا

جاپان میں منعقدہ 2026 ایشین گیمز میں ایران نے مجموعی طور پر 52 تمغے جیت کر موجودہ جنگ کی صورتحال میں اپنی کارکردگی سے دنیا کو حیران کر دیا، جن میں 19 سونے، 18 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ایشین گیمز کے ان مقابلوں میں ایران تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر رہا۔
ایرانی ایتھلیٹس نے کشتی، ویٹ لفٹنگ، والی بال، تائیکوانڈو، روئنگ اور دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ایران نے کشتی میں سب سے زیادہ 6 طلائی تمغے حاصل کیے، جبکہ مردوں کی والی بال ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار ایشین گیمز کا طلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان نے ان مقابلوں میں سونے کا کوئی تمغہ حاصل نہیں کیا، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیتے، یوں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 10 رہی۔
سعودی عرب نے 4 سونے، 4 چاندی اور مجموعی طور پر 17 تمغے حاصل کیے۔ چین 341 تمغوں کے ساتھ پہلے، جاپان 269 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 150 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
بھارت نے مجموعی طور پر 85 تمغے حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ ازبکستان نے 70 تمغے جیتے۔ ایران 52 تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔
یہ ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان میں منعقد ہوئیں۔
مزید پڑھیں





