پی پی 97 ضمنی انتخابات، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے

0
61

لاہور: حلقہ پی پی 97 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر علی افضل ساہی کو بلے، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اجمل چیمہ کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا، جماعت اسلامی کے امیدوار علی احمد گورایہ کو ترازو، تحریک لبیک کے نوید شفیع کو کرین کا نشان الاٹ ہو گیا۔

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طارق محمود باجوہ انتخابی نشان چارپائی کے ساتھ آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں، آزاد امیدوار فواد احمد چیمہ کو تالا، شیر افگن چیمہ کرکٹ وکٹ، رضوان لیاقت کو میز کے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔

آزاد امیدوار محمد آصف عزیز کو پیرا شوٹ، محمد شعیب اسلم کو ریلوے انجن، محمد عامر نواز کو بکری اور وسیم اکرم کو بیل کا نشان جاری کردیا گیا ہے، ضمنی انتخابات پی پی 97 سے 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

جنید افضل ساہی، سلیم جہانگیر چٹھہ، لقمان چوہدری، رانا فیاض، صنعان جہانگیر نے علی افضل ساہی کی حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، سابق ن لیگی ایم پی اے آزاد علی تبسم نے اجمل چیمہ کی حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے والے اجمل چیمہ کے بھتیجے شیر افگن چیمہ نے کاغذات واپس نہیں لیے، شیر افگن چیمہ کو انتخابی نشان کرکٹ وکٹ الاٹ ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دورہ لاہور کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف کل لاہور تشریف لارہے ہیں ، اس سلسلے میں پارٹی قائدین کے ساتھ صلاح مشورے بھی جاری ہیں ،

لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم چلانے کے لیے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کل سہ پہر 4 بجے لاہور جائیں گے، بھی تفصیلات آرہی ہیں کہ اس دوران عمران خان لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخاب کی مہم چلائیں گے

پارٹی ذرائع کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ عمران خان ریلی کی صورت میں چاروں حلقوں میں جائیں گے، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ عمران خان پی پی 168 میں آشیانہ روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، لاہور کے دوسرے انتخابی حلقے میں بھی وہ خطاب کریں گے ،اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر دوسرا خطاب کریں گے، ایسے ہی پی پی 170 میں ابوبکر چوک واپڈا ٹاون میں عمران خان کاتیسرا خطاب ہوگا

معروف ترک عالم دین کا انتقال، عمران خان اورمولانا فضل الرحمان کا دکھ کا اظہار

ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران عمران خان کا آخری اورچوتھاخطاب عمران خان پی پی 167 میں امپیریل مارکی عمر چوک میں خطاب کریں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان پارٹی کی صوبائی قیادت سے انتخابی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کو نا اہل کروا دیا گیا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں الیکشن ہوں گے، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ،

دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں مدمقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں، ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوار مقابلے میں ہیں۔

عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں، لیگی امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی نواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ لیگی امیدوار محمد امین ذوالقرنین اور پی ٹی آئی کے ملک ظہر عباس سمیت آٹھ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔

ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

Leave a reply