کراچی :پیپلز پارٹی نےکراچی میں یوم نجات منانے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پی پی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے نجات کا کے لیے یوم نجاب منارہی ہے اور اس حوالے سے بلاول بھٹو کراچی آرہے ہیں ،

سعید غنی نے کہا ہے کہ ابھی تو “فاتح عمران” چئیرمین بلاول نے کراچی آنا ہے، سعید غنی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

 

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی لانگ مارچ سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات کا باعث بنا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کا بطور وزیراعظم دور تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا،عمران نیازی نے دیمک کی طرح ملک کی معیشت اور ادارے تباہ کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ملک کو معاشی، خارجہ اور آئینی بحرانوں کی طرف دھکیلا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین شکنوں کے خلاف پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Shares: