پیپلزپارٹی عوامی قوت سے اقتدار میں آئے گی،راجہ پرویز اشرف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی میرپور آزاد کشمیر آمد ہوئی ہے
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی عوامی قوت سے اقتدار میں آئے گی، پیپلزپارٹی کی چوتھی نسل کا کشمیر سے تعلق ہے ،پیپلزپارٹی نے کشمیریوں کی آزادی کےلیے جدوجہد کی نیا پاکستان بنانے والے اب نیا کشمیر بنا کر دیں گے،مینڈیٹ چوری کرنے سے جمہوریت کا نقصان ہوتا ہے پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چاہتی ہے، آزادکشمیر میں عام انتخابات میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی غیر جمہوری انداز میں مداخلت جمہوری عمل کا قتل ہے،
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہم غیر جمہوری اقدام کے خلاف ہیں، ماضی میں بھی بے نظیر بھٹو کو بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا گیا یوسف رضا گیلانی کا جرم کیا ہے؟ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی ہی رہیں گے احتساب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ،پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے اپنے خلاف کیسز میں بری ہو چکا ہوں ،عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا ملک میں زیادہ توانائیاں ایک دوسرے کو نیچے دکھانے میں لگائی جا رہی ہیں،
قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی ہاتھا پائی، اپوزیشن ہماری جمہوریت پرسیاہ دھبہ ہے،اسد عمر
لوٹوں کو ہمیں لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں،بازار سے شرم ملتی تو ان کو لے کر دے دیتا۔ راجہ پرویز اشرف
ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی
نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج
نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف
نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام