ایک طرف پارلیمان، دوسری طرف اعلیٰ عدلیہ ہے، دونوں ایک دوسرے کا فیصلہ نہیں مان رہے. بلاول بھٹو زرداری

0
28
bilawal

ایک طرف پارلیمان، دوسری طرف اعلیٰ عدلیہ ہے، دونوں ایک دوسرے کا فیصلہ نہیں مان رہے. بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک طرف پارلیمان اور دوسری طرف اعلیٰ عدلیہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے فیصلوں کونہیں مان رہے۔ عدالت قانون بننے سے پہلے ہی اسے ختم کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں تعلقہ رتوڈیرو کے عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی عیدملن پارٹی میں شرکت کی۔ عید ملن کی اس تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بی بی فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو عید ملن پارٹی میں روایتی سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔وزیر خارجہ نے عید ملن پارٹی میں شریک عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود تقسیم سب کے سامنے ہے۔ ایک طرف پارلیمان اور دوسری طرف اعلیٰ عدلیہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے فیصلوں کونہیں مان رہے۔ عدالت قانون بننے سے پہلے ہی اسے ختم کر رہی ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مخالفین سے بھی مذاکرات کرنے ہوں تو کیے جائیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اور قدرتی آفات کے نتائج آج تک برداشت کر رہے ہیں، پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں، سازش کرنے والوں کی کوششیں آج بھی جاری ہیں، ان کی پہلی کوشش ہے صرف پنجاب میں پہلے الیکشن کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصرملک میں سیاسی افراتفری چاہتے ہیں، ایسی لڑائی نہ کریں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے، اس طرح کی لڑائی سے وفاق کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، بات چیت سے ملک کو بڑے نقصان سےبچانےکی کوشش کرنی چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ون یونٹ لاگو کرنے کی کوشش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، سازشیں کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں ہوش کے ناخن لیں، پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونےچاہئیں، سیاسی لڑائی میں عوامی مسائل کو نہیں بھولنا چاہیے، ایسی لڑائی نہ کریں جس سےجمہوریت کونقصان پہنچے، اس طرح کی لڑائی سےوفاق کوبھی نقصان پہنچ سکتاہے، بات چیت سے ملک کو بڑےنقصان سےبچانےکی کوشش کرنی چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ کی ملاقات ہوئی، ملکی سیاست بالخصوص سندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پی پی خواتین ونگ کی صدرفریال تالپوراورآصفہ بھٹوبھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ملک کو سیاسی، معاشی اور خارجی بحران سے نکالا تھا، ملک کو تمام بحران سے نکالنے کیلئے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
یاد رہے کہ تحریک انصاف سے مزاکرات کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں‌ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انہیں عمران خان سے بات چیت کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم مولانا نے بزات خود شامل ہونے سے انکار لیکن انہیں مزاکرات کی اجازت دی تھی.

Leave a reply