پی پی پی کارکنان و قیادت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سینتھیا

0
82

پی پی کارکنان و قیادت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سینتھیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر مشہور امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ ان کو پی پی پی کے جیالوں اور قیادت کی جانب سے موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ انصاف اور قانون کو ہر طرح دبانے والے اور مخالفین کو ریپ کر کے اور دیگر زیادتی نشانہ بنا کر ہوس عبرت کا نشان بناے والے مجھے بھی سنگین نتائج کی دھمکیا دی جارہی ہیں.جوان نسل کو ایسیے آقاؤں سے چھٹکار حاصل کرنا چاہیے .

واضح رہے کہ جب اداکارہ عظمیٰ خان کو تشدد کانشانہ بنایا گیا تو بہت سے لوگوں نے اس فعل کو اور اس کے کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بیایا. ان لوگوں میں‌ٹوئٹر پر مشہور امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کا نام بھی سامنے آیا ہے، جنکے ٹویٹس کی وجہ پاکستان میں کچھ حلقوں میں شدید بےچینی پائی گئی ہے، اور موصوفہ کے خلاف پاکستانی عدالت میں ہتک عزت اور الزام تراشی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ سنتھیا ڈی رچی گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہیں اور مغربی ممالک کے شہری لاکھوں مرتبہ انکی پاکستان میں سیاحت کے حق میں پوسٹ کی گئی ویڈیوز دیکھ بھی چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شہری سنتھیا کو انکے کام کی وجہ سے بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سنتھیا نے اپنے ٹویٹس میں ملک ریاض کی بیٹیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوا لکھا ہے کہ اس سے مجھے بینظیر بھٹو کا زمانہ یاد آگیا ہے جب زرداری کی بےوفائیوں پر بینظیر اپنے گارڈز کے ساتھ چھاپہ مارتی تھیں اور اپنے گارڈز سے زرداری کی معشوقوں کیساتھ زیادتی بھی کرواتی تھیں تاکہ وہ آئندہ زرداری کے ساتھ تعلقات بنانے سے باز رہیں۔

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

Leave a reply