پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے،آصف زرداری

zardari

نواب شاہ ۔سابق صدر آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کر دیا
سابق صدر آصف علی زرداری نے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ایل بی او ڈی کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،آصف علی زرداری کاووٹر لسٹ میں سلسلہ نمبر 41,گھرانہ نمبر 11 ہے ، آصف علی زرداری کی پولنگ اسٹیشن آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، ووٹ کے وقت آصف علی زرداری کے سیکیورٹی پر مامور عملے نے پولنگ اسٹیشن و پولنگ بوتھ کو اپنے سیکیورٹی حصار میں لے رکھا تھا،سابق صدر آصف علی زرداری لوگوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے،پولنگ اسٹیشن کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دیکھ کر جئے بھٹو کے پرجوش نعرے لگائے.

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے،پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوڈیرو کے مچھی مارکیٹ محلہ میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تھری میں ووٹ کاسٹ کر دیا،اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے درخواست ہے کہ ووٹ کے لئے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں،

واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

Comments are closed.