پیپلزپارٹی کبھی کسی کے کاندھے پر سوار ہو کر اقتدار میں نہیں آئی۔ شرجیل انعام میمن

0
35

پیپلزپارٹی کبھی کسی کے کاندھے پر سوار ہو کر اقتدار میں نہیں آئی۔ شرجیل انعام میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی لاہور کا قلعہ فتح کرے گی۔
لاہور میں پیپلز ڈیجٹل میڈیا کی تقریب سے خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور اسکے اداروں پر سوشل میڈیا سے ایک خطرناک حملہ کیا گیا۔ملک کو سی پیک ، ایٹمی طاقت اور ملک کا آئین بنانے کے لیے جو کام پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا وہ کسی بھی پارٹی نے نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر لاہور میں کامیابی سمیٹے گی ، پارٹی کا اصل گڑھ لاہور ہوا کرتا تھا لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا قلعہ فتح کرے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک میں انتشار پھیلانے والوں کےخلاف ہے، ہمارا مقابلہ جھوٹ اور پراپیگنڈے سے ہے، ہم جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کریں گے، آپ کے لیڈر کبھی ملک سے بھاگے نہیں اور نہ ہی بالٹیاں پہن کر عدالت گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقتدار کیلئے ہرحد عبور کرنے کو تیار ہیں، ملکی دفاع کیلئے سچائی کو سامنے لائیں گے، پیپلزپارٹی کبھی کسی کے کاندھے پر سوار ہو کر اقتدار میں نہیں آئی۔

Leave a reply