پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی تیاریاں شروع کردی

چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 6 نگراں کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں، ڈویژن (اربن) کے سربراہ عزیز الرحمن چن، گوجرانولہ ڈویژن کے میاں اظہر حسن ڈار، فیصل آباد ڈویژن کے چودھری سعید اقبال، ساہیوال ڈویژن کے غلام فرید کاٹھیا، سرگودھا ڈویژن کے تسنیم قریشی اور راولپنڈی ڈویژن کے نگراں سردار سلیم حیدر ہونگے، نگراں کمیٹیاں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد، پارٹی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مدد، مقامی انتظامیہ کی بد نظمی پر نظر رکھیں گی، نگراں کمیٹیوں کو ہفتہ وار رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

Comments are closed.