سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

0
170
sarfaraz bughtti

سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔

سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے، سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول دے دیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیکیورٹی اسٹاف اسمبلی پہنچ گیا،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی کے علاوہ کسی رکن کے وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔وزارت اعلیٰ کیلئے سرفراز بگٹی واحد امیدوار تھے جو کامیاب ہو گئے ہیں

قبل ازیں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے لئے پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو نامزد کر دیا تھا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے،سرفراز بگٹی رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے ،انہوں نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا، وہ سینیٹر تھے تا ہم انہوں نے سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے،

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا، سرفراز بگٹی نے نگراں حکومت کے دور میں وزیرِ داخلہ کے فرائض بھی انجام دیے تھے تا ہم الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد سرفراز بگٹی وزارت سے مستعفیٰ ہو گئے تھے اور انتخابات میں حصہ لیا تھا،

قبل ازیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں،ہ پیپلز پارٹی کی غزالہ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں ،مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے بعد کامیابی کا اعلان کر دیا گیا،

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

Leave a reply