سینیٹ کی خالی سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری

0
95
senate

عام انتخابات کے بعد سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر الیکشن 14 مارچ کو ہوگا، سینیٹ کی نشستوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی 2 سے 3 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے،امیدواروں کی فہرست 3 مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 مارچ کو ہوگی، کاغذاتِ نامزدگی پر اپیلیں 7 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی اور ٹربیونلز 9 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 10 مارچ تک واپس لیے جاسکتے ہیں، سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔ قومی اسمبلی کے ممبران اسلام آباد سے ایک نشست پر ممبر کو منتخب کریں گے،

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کی نشستیں خالی ہوئی ہیں،سب نے استعفے دیئے تھے،

گزشتہ روز سینیٹ کی 10 نشستیں خالی ہونے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا تھا،پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں کہا گیا ہے کہ آٹھ سینیٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوئے، اسمبلیوں کے انتخابات جیتنے والوں میں یوسف رضا گیلانی، عبدالغفور حیدری، نثار کھوڑو شامل ہیں،جام مہتاب،سرفراز بگٹی،صادق سنجرانی،پرنس عمر،نزہت صادق بھی شامل ہیں،نگران وزیراعظم بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوچکے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرحوم سینیٹر رانامقبول کی نشست بھی تاحال خالی ہے،دس خالی نشستوں پر فوری الیکشن کرایا جائے

آئی ایم ایف کو خط ،بحث کے لیے تحریک التوا سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع

سینیٹ کی دس خالی نشستوں پر الیکشن کروایا جائے،پیپلز پارٹی کا خط

خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، ملزم کو کیسے نامرد بنایا جائیگا؟ تفصیل سامنے آ گئی

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

دوسری نشست سنبھالتے ہی پہلی نشست خالی ہوجاتی ہے ،الیکشن کمیشن
پیپلزپارٹی کے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے خط کا جواب دے دیا،الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے نام خط کا جواب دیا جس میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 223 کے مطابق اگر کسی ایوان کا ممبر دوسری نشست سے کامیاب ہو تو پہلی سیٹ نہیں رکھ سکتا،دوسری نشست سنبھالتے ہی پہلی نشست خالی ہوجاتی ہے ،

Leave a reply