پیپلز پارٹی نے ابھی میئر کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کیا. صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

0
31

پیپلز پارٹی نے ابھی میئر کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کیا. صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گلستان جوہر میں جوہر چورنگی پر بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جبکہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران ناصر شاہ کے ہمراہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینٹر شہزاد میمن بھی موجود تھے۔ چوہر چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع ہونے سے چند ہفتے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے فلائی اوور کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔

انڈر پاس ایک کلومیٹر طویل ہے۔ جوہر چورنگی پر انڈر پاس اور فلائی اوور کی کل لاگت 2 ارب روپے ہے۔ انڈر پاس قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور عوام کو بہتر سفری سہولت میسر آئیں گی۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کے ساتھ سیاسی گفتگو بھی کی۔

انھوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر پیپلز پارٹی نے کبھی حملے کا نہیں کہا ، ہماری لیڈر شپ نے کبھی جناح ہاؤس کور کمانڈر کو جلانے کا نہیں کہا، یہ لوگ جیل بھرو تحریک کا کہتے تھے اور خود ضمانتیں کرواتے ہیں۔ پارٹی کی لیڈر شپ روپوش ہے اور کارکنان گرفتار ہورہے ہیں۔ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان آج بھی اپنی اور اپنی فیملی کی بات کرتے ہیں جبکہ آج مریکا سے مدد مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جھوٹ بہت اچھا بولتا ہے۔
پیپلز پارٹی نے میئر کا حتمی فیصلہ نہیں کیا
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
میئرکراچی کے حوالے سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے رابطہ ہوا ہے بات چیت بھی ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھ اکہ میئر کراچی سے ہوگا، پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان میئر کے لئے اہل ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کو آج لوگ یاد کرتے ہیں پیپلز پارٹی نے ابھی میئر کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

Leave a reply