پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا،آصفہ بھٹو

سولر انرجی پارکس کے ذریعے عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی
0
128
ppp

کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا ہے-

باغی ٹی وی: آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی ملک گیر انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا لیاری کے مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی جیتے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم غربت کےخاتمے،عوامی حکومت بنانے اور پاکستان کے عوام اور غریب محنت کشوں کو خوشحال بنانے کا وعدہ کرتے ہیں پیپلز پارٹی نے لوگوں کو معیاری صحت اور بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی ہے سندھ میں ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کا اجرا شروع ہوگیا اور پھر دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا، ہم نے کراچی کے لوگوں کے لیے پیپلز بس سروس اور گرین بس لائن بس سروس شروع کی۔

بھارتی وزیر کی تاریخی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ سولر انرجی پارکس کے ذریعے عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں اور تیر کے نشان کو ووٹ دے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں۔

پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا،بلاول زرداری

Leave a reply