پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے
0
108

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے کچھ اضلاع خاص کر کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہےجس سے وقتی طور پر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم اس کےبعد موسم بہتر ہوجائے گا، پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، وادی سوات کےسیاحتی مقام مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے، برفباری کا لطف اٹھانے کیلئے سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں سوات کے حسین سیاحتی مقام مالم جبہ میں طویل خشک سالی کے بعد برفباری کا آغاز ہوا برفباری سے مالم جبہ کی چوٹی نے سر پر برف کی سفید چادر اوڑھ لی، مالم جبہ کے علاوہ وادی کالام میں بھی برفباری جاری ہے جس سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا، ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ بڑا سفر کرکے یہاں کے خوبصورت نظارے دیکھنے پہنچیں ہیں۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جب کہ پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی ہوئی، اس کے علاوہ سکردو میں موسم سرماکی پہلی برف باری ہوئی، جس کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی-

Leave a reply