پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس اتنے نمبر نہیں کہ وہ اپنا وزیراعظم نامزد کریں ،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی جمہوری نظام کو نقصان نہیں پہنچایا، پیپلز پارٹی نے 2018 کے نتائج کو بھی پاکستان کے مفاد میں قبول کیا،سب کو معلوم ہے کراچی میں کیا ہوا، کراچی میں جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے،جی ڈی اے کے فرمائشی پروگرام کی لمبی لسٹ تھی،جن لوگوں کی فرمائشیں پوری نہیں ہوئی وہ سڑکیں بند کررہے ہیں.ہم ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتے جس سے ملک کو نقصان ہو، کبھی اپنے مفاد کیلئے سیاست نہیں کی، ہم نے پاکستان کیلئے لاتعداد قربانیاں دی ہیں،انہوں نے غنڈہ گردی کے ذریعے انتخابات جیتنے کی کوشش کی۔ہم ہر کام آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کریں گے،ہمارے پاس اتنے نمبر نہیں کہ وزیراعظم بنا سکیں،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس ایک لیڈر کی پریس کانفرنس تھی،جی ڈی اے سیاسی یتیموں کا گروپ ہے،میرے حلقے میں 45 منٹ تک فائرنگ کی گئی
آراوز کو دھمکایا گیا کہ بات نہیں مانیں گے تو گندی ویڈیو بنائینگے،شازیہ مری
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سانگھڑ میں ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا ان پر فائرنگ کی گئی ضلع بدین سانگھڑ اور تھرپارکر میں جی ڈی اے والوں نے باھر سے غنڈے منگوا کر الیکشن کے دن دھشتگردی کی اور ووٹرز کو حراسان بھی کیا، ارباب غلام رحیم مسلح افراد تھر پار کر میں لائے، دہشت پھیلانے، انہوں نے دہشت پھیلائے، پیپلز پارٹی کے ووٹر کو روکا گیا، جی ڈی اے کا یہ کام تھا تو میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان کے جمہوری نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے، پیپلز پارٹی کے ووٹرز کو پولنگ سے روکا گیا، یہ کیسے ہو سکتاہے کہ ہمارے ووٹ زیرو اور انکو ہزار مل گئے،ہم ہوا میں بات نہیں کر رہے،پولنگ ڈے والے دن کہہ رہے تھے سب ٹھیک ہے، انہوں نے بدمعاشی سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی، سانگھر میں مجھے جانے سے روکا گیا میں نہیں گئی، چھ فروری کو میں نے پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ آر اوز کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ ہماری باتیں نہیں مانیں گے تو گندی ویڈیو بنائیں گے، اس حد تک ہمارے مخالفین گئے ہیں، اب نتیجہ پیپلز پارٹی کے حق میں آ گیا تو رونے لگ گئے، مجھے دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ تھر پارکر میں جو لوکل لوگوں کو مارنے آئے تھے وہ باہر سے لائے گئے تھے، بدین میں بھی اسی طرح ہوا، پیپلز پارٹی کی پولنگ کو سلو کیا گیا، خواتین کی پولنگ کو سلو کیا گیا،مجھے دکھ ہے جتنی زیادتی سانگھڑ میں دیکھ کر آئی، آپ چاہتے ہیں شاہراہوں کو روکیں، جو جی ڈی اے کے ہیڈ ہیں انکو اندھا دھند بدمعاشی کا نہیں بتایا میں دو بار پیر صاحب کے پاس گئی تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ سیاست سے دور ہیں اور انکے بھائی سیاست کو دیکھتے ہیں،الیکشن کے دوران انہوں نے کہا کہ دس سیٹیں چاہئے، فرمائشی پروگرام نہیں چلتے، دو سیٹیں دھاندلی کے ساتھ جیتے، رویئے بدلیں، ان لوگوں پر انحصار کرنا چھوڑیں، عوامی سیاست کریں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا تب بھی بلاول نے کہا کہ ہم نتائج قبول کریں گے،
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی